بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں دو جون تک توسیع کردی
کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں دو جون تک توسیع کردی، محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا نوٹیفکیشن
پبلک ، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بدستور بند رہے گی، نوٹیفکیشن
عید تک شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں صبح تین سے شام پانچ بجے اور عید کے بعد صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن
دودھ دہی، میڈیکل سٹورز ، بلڈ بینک اور درزی کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن
ریسٹورانٹس ہوٹلز چوبیس گھنٹے صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کیلئے کھلے ہوں گے
گاڑیوں میں دو سے زائد افراد کے سفر اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان