امریکا کا بیرونی خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے دفاع کے عزم کا اظہار

0 205

امریکا نے سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں امریکا نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے یہ بیان رواں ہفتے واشنگٹن میں امریکی اور سعودی اسٹریٹیجک جوائنٹ پلاننگ کمیٹی کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اسٹریٹیجک کمیٹی کی ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت انڈر سیکرٹری برائے دفاع کولن کال اور سعودی وفد کی سربراہی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی انڈر سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کومضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پینٹاگون کے مطابق اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کو اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کو بیرونی خطرے کے پیش نظر امریکی تعاون کے عزم کو بھی سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.