صوبائی حکومت آگ سے متاثرہ لوگوں اور جنگلات کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی : میر عبدالقدوس بزنجو

0 186

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستانمیر عبدالقدوس بزنجواور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر تبادلہ کیا دونوں رہنماؤں نے آگ کے پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیرکو آگاہ کیا کہ محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے سے بھیمعاونت کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہئے آگ بجھانے کے آپریشن کے لیے فراہم کیے گیے ہیلی کاپٹر ز کو لاجسٹک سپورٹ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آگ پر قابو پانے کے لیے حکومتی کوششوں کو مزید تیز کرنے سے اتفاق کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت آگ سے متاثرہ لوگوں اور جنگلات کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر نے آگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.