عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں : عبدالعزیز عقیلی

0 117

ڈیرہ بگٹی : چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے جمعرات کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہیضہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا- اس موقع پر متعلقہ حکام نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو علاقے میں جاری متاثر ین کو علاج معالجے اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے علاقے میں سول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پی پی ایل، ایف سی اور او جی ڈی سی ایل کے نمائندوں کو ضلع میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو اور مستقبل میں ایسی وباء اور امراض سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے دن رات علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس وقت متاثرہ علاقوں کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں صورت حال قابو میں ہے۔ علاج معالجے کے لیے محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی ہو رہی ہے اور ادویات کی وافر مقدار پہنچادی گئی ہے اس کے ساتھ لوگوں کو بلاتعطل صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ چیف سیکرٹری نے یقین دلایا ڈیرہ بگٹی کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں بلکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہیضے کی وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہیضہ سے بچاؤ کی آگاہی مہم کو سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر چلائی جانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ایم سی ایچ سنٹر میں تعینات عملے کی حاضری رجسٹر بھی چیک کتے ہوئے غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.