سیوریج کے زہریلے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری : ڈی جی محمد نعیم بازئی

0 199

کوئٹہ  : بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے زہریلے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن چھٹےروز بھی جاری ۔
کرانی اور قمبرانی روڈ کوئٹہ کے علاقے میں مزید 20-25 ایکڑ اراضی پر سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ فصلیں تلف۔فصلوں تک نالوں سے گندے پانی کی سپلائی و سٹوریج کے ذرائع بھی منقطع کر دئیے گئے۔
مذکورہ اراضیات کو حکومتی پابندی کے باوجود نالوں کے پانی سے سیراب کرکے سبزیاں اگائی گئی تھیں۔
کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے طارق حسین کی سربراہی میں کی گئی۔
بی ایف اے کی گزشتہ کاروائیوں سے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہینگے۔ ذاتی فائدے کیلئے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
مضر صحت سبزیاں تلف کرنے کا مقصد کسانوں کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کاشتکاران و زمین داران کو صاف پانی سے صحت بخش سبزیاں کاشت کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔
آئندہ قوانین کی خلاف ورزی پر ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج اور فصلوں کو تلف کرنے کے اخراجات بھی متعلقہ کاشتکار و زمیندار سے وصول کیے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.