شہر میں ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کے خاتمے کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیگی : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

0 89

کوئٹہ :  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) فاروق عبداللہ نے ناجائز منافع خوری اور رش کے حوالے سے مختلف شکایات موصول ہونے پر بروری روڈ، سبزل روڈ، جناح ٹاؤن، توغی روڈ اور علمدار روڈ کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا گیا جبکہ ریٹ لسٹ اور معیار کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں اور گوشت کی دکانوں سمیت متعدد یونٹس سیل کرکے 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کے خاتمے کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیگی انہوں نیکہا کہ ضلعی انتظامیہ منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کی شکایات ملنے پر جلد از جلد کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ غیر معیاری اشیاء  خوردونوش فروخت کرنے والوں، منافع خوری اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ کی جانب سے سڑکوں کی غیر قانونی کٹنگ بھی روک دی گئی اور حکام سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.