ملک چار سال تک علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں رہا : حافظ حمد اللہ

0 119

کوئٹہ :  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ء مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک چار سال تک علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں رہا توشہ خانہ سے لیکر ملکی خزانہ تک ہر چیز پر ڈاکہ ڈالا گیا ریکارڈ قرضے لینے والے بتائیں ان قرضوں سے کونسے عوامی منصوبے سوائے لنگر خانے اور بنگ خانے کے شروع کئے گئے ملک کے معاشی بدحالی کازمہ دار بڑی چالاکی سے اپنا گند دوسروں کے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کررہاہے انہیں حساب دینا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام ضلع ایبٹ آباد کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ورکرز تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے جمعیت علمااسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ اصولی موقف پر سودے بازی کی ہے نہ کرینگے جمعیت علمااسلام کی قیادت نے مفادات کی بجائے ہمیشہ نظریات کو مقدم رکھا کیچڑ اچھالنے والے اپنی پوری زور بازو آزما کر بھی جماعت کی پاک دامنی پر داغ ثابت نہ کرسکے خرید و فروخت کی منڈیوں میں جماعتی اراکین جماعتی فکر اور تربیت کی لاج رکھنے میں ہر وقت کامیاب رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعتی قیادت اقتدار کو آسائش نہیں آزمائش سمجھ کر قبول کرتی ہیں ہماری جدوجہد کامقصد شعائر اللہ اور شعائر اسلام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بلاتفریق عوامی خدمت ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ ملک کو بدترین بحرانوں کا شکار اور مسائل کے دلدل میں پھنسانے والے سابق حکمران ہے یہ عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں انکا محاسبہ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.