بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

0 126

(امروز نیوز)
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

سردار اختر مینگل نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اس لیے ان سے ملنے والے قریبی ساتھیوں بھی کورونا ٹیسٹ کرلیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت مختلف سیاسی شخصیات اور دیگر افراد نے سردار اختر مینگل کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.