دالبندین میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب

0 226

چاغی دالبندین سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب ،بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو پریشانی میںمبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین و دیگر مضافاتی علاقوں میں بروز ہفتہ نصف روز موسلادھار بارش باران رحمت بن کر دن برستی رہی۔

شہر گلی محلوں میں پانی ہی پانی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،دالبندین بازار کے مختلف سڑکوں پر پانی اور کیچڑ کی وجہ سے شہریوں اور نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،موسلادھار بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی دن بھر جاری رہنے سے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا بارش کے بعد گرمی زور ٹوٹ گئی موسم خوشگوار ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.