ڈپٹی کمشنر کا حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،نقصانات کا جائزہ لیا

0 176

لورالائی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ چنجن، گرمئی، سرغنڈ اور درگئی زخپیل کے علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں ہونے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیلدار اور لیویز اہلکار انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے۔

علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بارشوں سے متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں ترپال اور راشن تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ بارشوں سے متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سیزن میں علاقہ مکین ہر وقت الرٹ رہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ سیلابی ریلے کی گزر کاہوں اور ڈیموں پر پکنک منانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ بارش میں زیادہ تر حادثات یا اموات کی دوسری بڑی وجہ گھروں کی چھتوں یا دیواروں کا گرنا ہے،ایسی عمارتیں یا دیوار جو بوسیدہ حالت میں ہوں اور مسلسل بارشوں سے مزید کمزور ہو گئی ہوں تو ان کا کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہوتا ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہیں تو آپ لوگوں کو چائیے کہ بارشوں کی صورتحال میں مزید نقصانات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقہ میں ہمہ وقت موجود رہیں اور لمحہ بہ لمحہ ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.