یونیسیف نے خضدار میں پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا
خضدار یونیسیف نے خضدار میں پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی کی کوششوں اورذاتی دلچسپی سے قلات مستونگ اور لسبیلہ کے بعدیونیسیف نے اپنے تعلیمی پراجیکٹ میں خضدار کو بھی شامل کرلیا ہے۔ یہ طویل عرصہ بعد ایسا ہورہاہے کہ خضدار میں بھی یونیسیف شعبہ تعلیم میں کام کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کا فائدہ خضدار کو بھر پور انداز میں ہوگا۔ کمشنر قلات ڈویڑن داو¿ دخان خلجی کردار کے غازی آفیسرہیں ان کی تحمل مزاجی صبر دھیمے لھجے میں الفاظ کی ادائیگی ہی سامنے بیٹھے افراد کا دل موہ لینے اور کسی ایک ڈسٹر کٹ کی قسمت بدلنے کے لئے کافی ہوتی ہیں۔ جناب داو¿د خان خلجی صاحب ایسے کام کررہے ہوتے ہیں کہ کسی کو علم تک نہیں ہوتا تاہم اس سے نئی نسل کا مستقبل سنور رہا ہوتا ہے علاقے میں خوشحالی آتی ہے اور عوام کی احساس ِ محرومی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ جھالاوان اور قلات ڈویڑن کے عوام کے لئے کسی بھی خوش قسمتی سے کم نہیں ہے کہ معتدل مزاج خوش طبع آفیسر جنا ب داو¿د خان خلجی صاحب ڈسٹرکٹ خضدا رکے مستقبل کو بنانے کے لئے بیش بہا گرانقدر خدمات سرانجام دینے میں بھر پور انداز میں کردار نبہارہے ہیں۔ یونیسیف ایک ایسا ادارہ ہے کہ جو تعلیمی ناخواندگی کے خاتمے، بے روزگاری کم کرنے، تعلیمی اداروں کے قیام، تدریسی کتب فرنیچر کی فراہمی اور ٹیچرز کو شعبہ تعلیم سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے لئے اپنے پروگرامز اور پراجیکٹس پیش کرتا ہے۔ تاہم یونیسیف کی خدمات سے ضلع خضدار طویل عرصے محروم اور اس کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔ اب یہ خضدار کے عوام کے لئے یہ مسرت کا مقام ہے کہ یونیسیف نے خضدار میں پراجیکٹس لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس کا کریڈٹ جنا ب کمشنر قلات ڈویڑن داو¿د خان خلجی کو جاتا ہے کہ جنہوں نے کافی کوششوں کاوشوں جدوجہد محنت اور یونیسیف ادارے کے سربراہان کو قائل کرنے کے بعد اسے خضدار میں کام کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ اس اہم قابل ستائش و مستقبل بنانے والے اقدام پر خضدار کے عوام اورتعلیم دوست احباب کمشنر قلات ڈویڑن داو¿د خان خلجی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور سراہتا ہے اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔