23ستمبر کو پشتون عالمی ثقافتی دن بھر پور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائیگا ، پشتونخوامیپ

0 115

کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر اور پشتونخوا وطن میں 23ستمبر کو پشتون ثقافت کا عالمی دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائیگااس سلسلے میں پارٹی کے زیراہتمام مرکزی تقریب 23ستمبر بروز جمعہ صبح 9بجے سے شام تک کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد ہوگی ۔جس میں پشتون ثقافت سے متعلق سٹال ، ملی اتنڑ، روایتی پشتون غیژہ( کشتی) اور دیگر تقاریب کاانعقاد ہوگا۔ پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام علاقائی یونٹوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سٹال لگانے کیلئے اپنی تیاریوں کو فائنل شکل دے دیں اور اس سلسلے میں تمام اضلاع اپنے علاقوں اور شہروں میں پشتون ثقافت کو اجاگر کرنے اور اس دن کوجوش وخروش کے ساتھ منائیں۔ بیان میں تمام عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ثقافتی دن کے حوالے ہونیوالے تمام تقاریب میں بھر پورشرکت کرے کیونکہ ثقافتی دن کو منانا ہر شہری کا فریضہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.