وڈھ ، خسرے کے مرض نے شدت اختیار کرلی، دو بچے جاں بحق

0 160

خضدار وڈھ کے علاقہ بھنڈو وڈھ میں ممکنہ خسرے کی مرض نے شدت اختیار کرلی دو بچے جاں بحق متعدد متاثر تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقہ بھنڈو میں خسرہ سے دو بچے عبدالعزیز ولد بالاچ ساکن ڈھاڈراور ایک سالہ سائمہ بنت منیر احمد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد بچے متاثر ہوگئے ہیں ضلعی منتظم صحت خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق انتقال کرنے والے دونوں بچوں کا تعلق خضدار سے نہیں اس لیئے ان کا ویکسین ریکارڈ نہیں ان کا کہنا تھا کہ علاقائی حوالے سے جوں ہی ہمیں اطلاع ملی ڈاکٹر ظریف کی نگرانی میں طبی عملے پر مشتمل ایک ٹیم روانہ کیا گیا پیر کی شام تک تیس سے زائد متاثرہ بچوں کو ویکسین کیا گیا اور وٹامن اے کی قطرے پلوائے گئے انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں انہوں نے عوام الناس کو تنبیہ کی کہ وہ مختلف موذی امراض سے بچاو کے لئے جوہڑوں کا پانی ہرگز نہ پیئں بلکہ پانی ابال کر پی لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.