رکنی کے قریب راڑہ شم کے علاقے سراٹی ٹک کے مقام پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جانبحق دو افراد زخمی ہوگئے

0 239

دکی(امروز ویب ڈیسک)رکنی کے قریب راڑہ شم کے علاقے سراٹی ٹک کے مقام پر بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ پر ٹوڈی کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جانبحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق ٹوڈی کار کویٹہ سے اوکاڑہ جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں دو خواتین حضرت بی بی زوجہ محمد رسول اور بی بی سکینہ دختر محمد رسول جانبحق ہوگئی جبکہ حادثے میں وحید اور اسکی بھتیجی سمیت شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔حادثے کے بعد لاشیں اور زخمیوں کو رکنی ہسپتال منتقل کردئیے گئے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.