پنجگور بینکوں کی انتظامیہ یکم تاریخ سے قبل پنشن کی رقومات جمع کریں، پنشنرز

0 134

پنجگور  پنشنرر ایسوسی ایشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجگور کے مختلف سرکاری اور نجی بینک کے منیجرز کا رویہ متعصبانہ ہے پہلے پنشنرر کی رقومات یکم سے قبل 28 سے 30 تاریخ تک جمع ہوتی تھیں مگر بینک منیجر کی تبدیلی کے بعد نیا طریقہ اپنایا گیا ہے، پنشنرر کی پنشن یکم کے بعد جمع کی جارہی ہیں جس سے معمر عمر کے پنشنرر کو یکم اور اس کے چند روز رش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پنشنرر نے اپیل کی ہے کہ یکم سے قبل پنشنرز کی پنشن جمع کی جائیں تاکہ رش کی وجہ سے معمر افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، خصوصاً نیشنل بینک پنجگور برانچ، بینک الائیڈ پنشنرز کی پنشن یکم کے بعد جاری کرتے ہیں۔ انہوں نے بینک حکام سے اپیل کی ہے کہ پنشنرز کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر یکم تاریخ سے قبل پنشن کی رقومات جمع کی جائیں کیونکہ یکم تاریخ سے بینکوں میں رش کی وجہ سے معمر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بینکوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پنشنرز بینکوں کیخلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.