صوبے میں اپوزیشن نام کی کوئی شے سرے سے موجود ہی نہیں، ینگ ڈاکٹرز بلوچستان
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق موجودہ نااہل صوبائی حکومت نے عام عوام کیساتھ ساتھ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیاں وبال بنادی ہیں، صوبے میں اپوزیشن نام کی کوئی شے سرے سے موجود ہی نہیں ہے موجودہ وزیراعلی کا صوبے پر مسلط ہوتے ہی پورا صوبہ احتجاجی دھرنے کا منظر پیش کررہا ہے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ، عوام سے صحت کی بنیادی سہولیات چھیننے اور ان کھنڈرات نما ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی شروع کی گئی
احتجاجی تحریک عوامی نمائندے کہلانے والے ان اپوزیشن اراکین کو بھی تاحال نہ جگا سکیں جو آئے روز حکومت کے خلاف شہر کے ہر چوراہے پر کھڑے ہوکر باشن دیا کرتے تھے بلکہ اپوزیشن اراکین حسب معاہدہ آنکھوں پر پٹی باندھے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی حکومت بچھانے اور سب اچھا ہے کے گیت گانے میں مگن ہیں روزانہ کی بنیادوں پر ان کھنڈرات نما سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والی غریب عوام کی مایوسی نے ہمیں ان بے حس حکمرانوں کو جگانے اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے پر مجبور کردیا ہے قیدوبند کی مشقتیں اور جیل کی سلاخیں ہمیں اپنے عزائم سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹاسکتیں ڈاکٹروں کے وقار کی بات ہو یا ہسپتالوں میں غریب عوام کو درپیش مشکلات ہو یا پھر ناکام ہیلتھ پالیسی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہمیشہ ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے
اور مستقبل میں بھی ایسے عوامل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا واضح رہے کہ 27نومبر کے دن مذاکرات کے بعد رات کی تاریکی میں پرامن دھرنے میں شریک ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے راہنماں کو تشدد کے بعد گرفتار کیا گیا جو پچھلے 23روز سے تاحال پابند سلاسل ہیںبیان میں واضح کیا گیا
کہ غیر عوامی حکومت اور اپوزیشن اراکین اپنی مجرمانہ غفلت اور غیر سنجیدگی کے سبب ینگ ڈاکٹرز کو انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور کررہی ہیں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز سے بائیکاٹ اور شاہراہوں پر دھرنے دینے سے اجتناب کیا جارہا ہے اگر حکومتی بے حسی اور غیر سنجیدگی ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز کرگیا تو کسی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل سلیکٹڈ حکومت پر عائد ہوگی۔