صوبے کی اخباری صنعت کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی بحران کا شکار نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 107

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات کو اشتہارات کی مد میں بلوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو فوری طور پر فنڈز کا اجراءکرکے انہیں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیرا علیٰ کا کہنا ہے

کہ صوبے کی اخباری صنعت کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور فنڈز کے اجراءکے زریعہ صنعت سے وابستہ کارکنان کے مالی مسائل حل کرینگے و زیرا علیٰ نے محکمہ اطلاعات کو اخبارات و جرائد کے واجبات کی ادائیگی کے لئے مجموعی طور پر درکار فنڈز کی منظوری کے لئے سمری بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیلی نیوز پیپر ایڈیٹر ز کونسل کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیرا علیٰ نے واضع طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ موجودہ حکومت اخباری صنعت کی ترقی کے لئے بھرپور معاونت فراہم کریگی اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.