مسافر کوچ اور ویگن کے مابین تصادم،3افراد جاں بحق درجنوں زخمی

0 147

ویگن کوئٹہ سے مسافروں کو مچھ لے کر جارہی تھی پیر پنجہ کے مقام پرکوئٹہ سے سکھرجانیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی
مچھ(امروز ویب ڈیسک)بولان خوفناک حادثہ بولان قومی شاہراہ پیر پنجہ کے مقام پر مسافر کوچ اور ویگن کے مابین تصادم جس کے نتیجے ڈرائیور سمیت 3افراد جاں بحق اور18مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ویگن کوئٹہ سے مسافروں کو مچھ لے کر جارہی تھی پیر پنجہ کے مقام پرکوئٹہ سے سکھرجانیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور منیر احمد سمیت 3 مسافر جاں بحق جبکہ خاتون بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے اہل کار اور سائبان ویلفیئر مچھ کی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مچھ ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مچھ ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.