محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان آرمز ایکٹ 2021ء کے تحت اسلحہ رولز مرتب
کوئٹہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے بلوچستان آرمز ایکٹ 2021 کے تحت اسلحہ رولز مرتب کیے ہیں جنہیں بلوچستان آرمز رولز 2022 کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت ذاتی اسلحہ لائسنس،ذاتی اسلحہ لائسنس کے لیے اہلیت کے معیار،ذاتی اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست لائسنس کی خریداری اور اندراج،دستی لائسنس کی دوبارہ تصدیق کمپیوٹرائزیشن، ڈوبلیکیٹ لائسنس،ادارہ جاتی ادارہ جاتی اسلحہ لائسنس کے لیے اہلیت اور درخواست، ضلعی کوٹہ، اضلاع کے لیے ماہانہ لائسنس کوٹہ، اسلحہ لائسنس کی تعداد پر پابندیاں اور کارتوس وغیرہ،لائسنس کے لیے اجازت شدہ کارتوس کی حد،کارتوس یا گولیوں کا ریکارڈ،مفت لائسنس اور مفت لائسنس کی حد،ٹرانسفر اور ریٹینشپس،لائسنس یافتہ کی موت کی صورت میں لائسنس کی منتقلی، مفت لائسنس کی منتقلی، ادارہ جاتی لائسنس کی منتقلی، برقرار رکھنے کی اجازت، لائسنس کی معطلی اور منسوخی احکامات کے خلاف نمائندگی کا حق، اسلحہ رکھنا اور ٹکانے لگانا،کاروباری اسلحہ لائسنس، انسپکشن اور مونیٹرنگ، فی چارجز اور رینویل سمیت دیگر متفرق رولز شامل ہیں۔