سیندک پروجیکٹ، غریب ملازمین پر بے جا پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، محمد بخش بلوچ
دالبندین (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں سیندک پروجیکٹ کے انتظامیہ کی طرفِ سے غریب ملازمین پر بے جا پابندی اور کرونا کے نام پر انہیں قید خانے میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناانصافی اور ظلم آخر کب تک جاری رہے گا
مقامی ملازمین کو پروجیکٹ میں اتنا بے جا تنگ کیا جا رہا ہے کہ ایک ایک کرکے سب پروجیکٹ سے ملازمت چھوڑ رہے ہیں یہ مقامی ملازمین کے ساتھ ایک گہری سازش ہے پروجیکٹ انتظامیہ نے ملازمین کو اتنا تنگ کر رکھا ہے
کہ اب انکے پردہ دار خواتین بھی مجبوراً سڑکوں پہ نکل آئے ہیں اگر پروجیکٹ انتظامیہ اس بارے لاعلم اور بے بس ہے تو بھی واضح کریں تاکہ ملازمین اور انکے گھر والوں کو تسلی ہو جائے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے
کہ علاقے کے عوامی نمائندے چھپ کا روزہ رکھ کر ملازمین کے درد سے ناواقف ہیں یا انہیں بھی چھپ ہونے پر پروجیکٹ کی طرف سے کچھ معاوضہ مل رہا ہے وگرنہ بحیثیت علاقائی نمائندے انکا فرض بنتا کہ وہ پروجیکٹ انتظامیہ کے ناروا رویے کے خلاف اسمبلیوں میں آواز اٹھاتے