ملک بھر سمیت نصیرآباد میں ہندو مزہبی تہوار ہولی دھوم دھام سے جاری

0 116

نصیرآباد(امروز نیوز)ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی ہندو مزہبی تہوار ہولی دھوم دھام سے منائی جارہی ہے ہندو پنچائت کے سربراہ تارا چند سابق اقلیتی کونسلر ڈاسو، سابق کونسلر مہندر عرف ٹونی کمار، بیشم کمار، امرت لعل، راجیش کمار، کمل کمار، سونو کمار، ایندر لعل، کیلاش کمار، ونود کمار، سونو مل، لکھن راج، درویش لعل، اکاش کمار، سندیب کمار، روی میسی، روی کمار، ببلا، سمیت بڑی تعداد میں ہندو اقلیتی برادری کے نوجوانوں نے میوزک پر بلوچی، سندھی رقص کرکے خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ پاکستان اور پاک آرمی کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے رقص کرتے ہوئے ڈی سی چوک سے پریس کلب رجسٹرڈ پہنچے اس سے قبل میونسپل کمیٹی دفتر پہنچ کر ایڈمنسٹریٹر محمد بچل لاشاری، سابق کونسلر اعجاز ڈومکی، محمد عارف ابڑو، معشوق علی بوہڑ، محمد یاسین بھٹو، ظفراللہ سمیجو سمیت سنیئر صحافی کےبی منگی کو بھی ہولی کے رنگ سے برنگ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.