ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اسکولوں پر چھا پے
کو ئٹہ(امروز نیوز)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا شہر کے مختلف اسکولوں کی کینٹین پر چھا پہ اربونیٹڈ مشروبات اور مضرصحت اشیاءخورد نوش ضبط کر لی گئی ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی بشیر احمد اور اسپیشل مجسٹریٹ بہادر خان نے شہر کے مختلف اسکولوں کی کینٹین پر چھا پے مارے کارروائی کے دوران چھ اسکولوں کی کینٹینوں میں کاروبونیٹڈ مشروبات اور مضر صحت اشیاءبرآمد کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی بشیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سات روز قبل تمام اسکولوں کو اطلاع کیا تھا کہ اپنے اسکول کینٹیز میں بچوں کیلئے کاربونیٹد مشروبات اور مضر صحت اشیاءکی فروخت بند کردے جس کے بعد اب یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے چھ اسکولوں کی کینیٹنزسے اشیاءخورد نوش ضبط کی گئی ہے اور اس حوالے کارروائی جاری رہے گی ابتداءمیں سامان ضبط کیا گیا ہے تاہم بعد ازاں جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی صحت سے کھیلنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے اسکول مالکان فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ ہم سب ملکر اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بناسکے انہوں نے کہا کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو فوری یقینی بنا یا جائے گا اور کسی کوبھی اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی بعد ازاں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں ضبط کی گئی اشیاءخورد نوش تلف کر دی گئی ۔