ورلڈ ٹی بی ڈے ہر سال 24مارچ کو منا ئی جاتی ہے

0 140

کو ئٹہ(امروز نیوز)سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی بی ڈے ہر سال 24مارچ کو منا ئی جاتی ہے بلوچستان کے 15اضلاع میں گورنمنٹ اور نجی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی اشتراک سے 200پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنائینگے2018میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان نے 9845مریضوں کی تشخیص اور علاج کو یقینی بنا یا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی صحت ڈاکٹر شاکر علی بلوچ صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر احمدولی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مرض کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ اس کے مزید پھیلاﺅ کو روکا جائے کیونکہ ٹی بی کا مریض ایک سال میں دس پندرہ لوگوں کو مزید ٹی بی کا جراثیم منتقل کرسکتا ہے لہٰذا ٹی بی کے مریضوں کی جلد سے جلس نشاندہی کرنا ان کےعلاج کا مناسب بدوبست کرنا اور علاج مکمل کرنا ہی اس کے روک تھام کا واحد یقینی راستہ ہے ٹی بی کنٹرول پروگرام صوبے سے ٹی بی کے خاتمے کیلئے صوبے کی ضرورت اور عالمی اداررہ صحت کی تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابقپانچ سالہ اسٹریٹیجک منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کو ٹی بی کے بروقت خاتمے کے اقداما کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے 2018میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان 9845مریضوں کی تخیص اورعلاج کو یقینی بنا یا اس عمل سے نہ صرف ان مریضوں کاعلاج ممکن ہوا بلکہ بروقت نشاندہی سے مزید پھیلاﺅ کو روکنا ممکن ہوا صوبے کے تمام اضلاع کے 121سینٹروں میں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص مکمل علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہے صوبے کے 15اضلاع میں PPMیعنی گورنمنٹ اور نجی شعبہ میں کام کرنے والے ادارروں کے اشتراک سے تقریباً 200پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی یقینی بنا ئی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.