گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے،علی مدد جتک

0 111

کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی وجمہوری راستے روکنے کی مذمت کرتے ہیں اور گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کرینگے 4اپریل کو ہونے والے شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے گھڑی خدابخش میں پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس اور جلسہ ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا میرعلی مدد جتک نے کہا کہ وفاقی حکومت خود اپنے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے ہماری سیاسی مخالفین کہتے تھے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی مگر گذشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب اور پنڈی کے جیالوں نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی آمرانہ دور میں ختم نہیں ہو ئی تو مسلط کردہ حکومت میں کیسے ختم ہو سکتی ہے چار اپریل کو ہونے والے جلسے میں پیپلز پارٹی طاقت کا مظاہرہ دکھائی گی اور جس طرح کارکنوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود پارٹی قیادت کا استقبال کیا اس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹونے ملک کو ایٹمی قوت بنایا پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین اور قانون کی بالا دستی اور آصف علی زرداری نے آٹھاروین ترمیم دے کر تمام اختیارات صوبوں کومنتقل کئے انہوں نے کہا کہ 23مارچ بھی جوش جذبہ کے ساتھ منائیں گے اور سریاب سے ریلی نکالی جائے گی جو بلوچستان اسمبلی تک جائے گی اور واپس سریاب روڈ پر اختتام پذیر ہو گی کیونکہ ملک کی آزادی میں پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور نہتے لوگوں کو ٹارگٹ کرنا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے وفاقی حکومت آمرانہ رویہ کا طریقہ اپنا نا چھوڑ دیں ورنہ اس کاانجام بہت برا ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.