عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں

0 121

اسلام آباد(امروز نیوز) مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د نے کہاہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ہو گا۔مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ وفد میں آئی ٹی ٹیلیکام کارسازی اور فوڈ پروسیسنگ کی کمپنیوں ہیں،ملائشیا کو آسیان میں برآمدات بڑھانے میں استعمال کریں گے۔ مشیر تجارت کے ہمراہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کمپنیاں آ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تین ایم او یوز سائن ہونے کی امید ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیلیکام حلال گوشت اور الیکٹرک کار سازی کی مفاہمت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے درمیان تعلقات فروغ پائیں۔ عبد الرزاق داو¿دنے کہاکہ گذشتہ پانچ سال ہر چیز کیلئے چین کی طرف دیکھا گیا،ہماری حکومت نے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھایا۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے قرض کی فراہمی کیوں ممکن نہیں ہوئی مجھے وجوہات کا علم نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.