روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

0 22

ماسکو : روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج ک جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرمت بیلسٹک میزائل دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے ،اس کی رینج سب سے زیادہ ہے،یہ میزائل ہماری اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔سرمت دیگر قسم کے وار ہیڈز کیساتھ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑیاں لیجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.