سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازم کرنے پر جنرل اسمبلی میں غور

0 159

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹوکا جواز لازم کرنے  پر جنرل اسمبلی میں غور شروع کردیا گیا۔

ویٹوکا جوازپیش کرنے سے متعلق تجویزیورپی ملک لکتونسٹائن نے پیش کی ہے۔

سلامتی کونسل میں برطانیہ، فرانس، امریکا، روس اورچین ویٹوکا حق رکھتے ہیں، اگر منظوری دی گئی تو ویٹوکے 10 روز میں جنرل اسمبلی اجلاس طلب کیاجاسکےگا جب کہ قراردادویٹوکرنے والے ملک کو  جنرل اسمبلی کے سامنےجوازپیش کرنا پڑےگا۔دوسری جانب ویٹوکاجوازلازم کرنےکی تجویزکی امریکا نےکھل کرحمایت کی ہے۔

امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ2عشروں میں روس کی جانب سے ویٹوکا شرمناک استعمال کرنے پر تشویش ہے، ویٹوکا حق یوکرین جنگ پر صدرپیوٹن کو مذمت سے بچانے میں استعمال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 1946 سے اب تک روس ویٹوپاورکو 143مرتبہ استعمال کرچکا ہے جب کہ 1946 سے اب تک امریکا نے 86، برطانیہ 30، چین اور فرانس نے 18بار ویٹو کاحق استعمال کیا۔

حالیہ برسوں میں امریکا نے اسرائیل کےخلاف قراردادیں روکنےکےلیے ویٹواستعمال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.