حکومت کا لسبیلہ کے زمینداروں کو بجلی واجبات پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ : صالح بھوتانی

0 23

حب : سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی زیر صدارت ضلع لسبیلہ کے زمینداروں کے ذمہ  الیکٹرک کے واجبات ودیگر متعلقہ امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ، سیکرٹری خزانہ، حافظ عبدالباسط، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر، ڈی جی توانائی آغا حسن اور کے الیکٹرک کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں پر دی جانے والی سبسڈی پر بر یفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ سبسڈائزڈ زرعی ٹیوب ویلوں پر میٹر کیلیبریشن کے لیے کے الیکٹرک ضلعی انتظامیہ اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ایک جوائنٹ سروے کیا جا رہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان لسبیلہ کے زمینداروں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک زمینداروں کے ذرعی سیزن میں بجلی کی مسلسل فراہمی برقرار رکھے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیوب ویلوں پر میٹرز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت زرعی ترقی اور زمین داروں کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لئے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ہم اپنے صوبے کے زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.