قدوس کا جانا ٹھہر چکا، عدم اعتماد بلوچستان کے مفاد میں لائے ہیں : ظہور بلیدی

0 142

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ قدوس بزنجو کی حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، ذاتی مفادات کو تقویت دینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، اتحادی جماعتیں مکمل تعاون کی یقین کراچکی ہیں، تحریک عدم اعتماد بلوچستان کے وسیع تر مفادات میں لائے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے تمام اتحادی جماعتوں ساتھ مشاورت کی گئی ہیں اور تمام دوستوں نے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے تحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفادات کو پس پشت ڈالنے کی پالیسوں کا تدارک کرنا ہے جمہوری عمل کے ذریعے بلوچستان میں ایک ایسی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں جو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم عوامی منصوبے تعطل کا شکار ہیں سیاسی انتقام کے ذریعے ان منصوبوں کو راہ میں رکاؤٹیں حائل کردگی ہیں جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچتے تھے لہذا اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایک مثبت تبدیلی لائی جائیگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.