سورج گرہن کا دورانیہ اور احتیاطی تدابیر

0 291

پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں آج سورج کو گرہن لگے گی پاکستان میں صبح 9:39 سے سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور ایک بجے تک جاری رہیگا.

ماہرین کے مطابق سورج گرہن انسانی جسم خصوصی طور پر آنکھوں کے لئے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے موقع پر تھوڑی سی لاپرواہی انسان کو بینائی سے مکمل محروم کر سکتی ہے۔ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر چوہدری نے بتایا کہ سورج گرہن کے دوران آنے والی سورج کی شعائیں آنکھوں کے لئے خطر ناک ہو سکتی ہیں۔ بے دھیانی یا مستی میں سورج کی طرف ایک پل کے لئے دیکھنا بھی بینائی کو مکمل ضائع کر سکتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے موقع پر بے خیالی یا تجسس میں سورج کی طرف چند لمحات کا دیکھنا بھی انسان کو قوت بینائی سے تا حیات محروم کر سکتا ہے، زیادہ تجسس ہو تو ٹی وی پر دیکھ لیں.

شہریوں سے درخواست ہے باہر نکلنے سے گریز، اگر باہر نکلیں تو آنکھوں پر یو وی چشمہ اور جسم کو ڈھانپ لیں تاکہ سورج کے شعاعوں سے محفوظ رہیں.
باقی حاملہ عورتوں اور دوسری دقیانوسی باتوں کا گرہن سے کوئ تعلق نہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.