بھارت کرونا کا نیا عالمی مرکز
نئی دہلی : بھارت کو کورونا وائرس کا نیا عالمی مرکز قراردے دیا گیاہے۔ بھارت کوہر 20دن بعد متاثرین کی تعداد دگنی ہوجانے کی وجہ سے کورونا کو عالمی سطح پر پھیلانے والا مرکز قرار دیا گیاہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوارکو بھارت میں کورونا وائرس کے 40 ہزار نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی جو اب تک یومیہ تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ ہفتہ ’مہلک ترین‘ رہا جس میں 230،000 سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہوئی تھی۔ بھارت گزشتہ ہفتے دس لاکھ مریضوں کی حد کو عبور کرکے امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا کاتیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کوآخری وارننگ،ایک اور معروف ایپ پاکستان میں بند کر دی
اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہر 20 دن میں متاثرین کی تعداد دگنی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے انڈیا اب عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کانیا مرکز بن چکا ہے۔
بھارتی میڈیا نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس سب کے باوجود یہ بری خبر نہیں ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق پہلی بار اموات کی شرح 2.5 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ یہ عالمی اوسط سے بھی کم ہے اور انڈیا میں ’اموات کی شرح سب سے کم ہے۔‘
اس کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں فعال متاثرین میں کمی واقع ہورہی ہے۔