ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گائوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گائوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق گوٹھ سہراب خان پرکانی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر سے مسلح افراد نے گائوں پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکے باعث محراب بروہی نامی شخص گولیاں لگنے سے جانبحق ہوگیا اور واقعہ کے بعد حملہ آور ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور طارق بہرانی نے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچائی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی مقتول کے لواحقین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس تھانہ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔