ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے‘ شوکت ترین

0 171

855 ارب روپے کی لیوی لگادی ،پیٹرول اور ڈیزل پر مزید پچاس روپے بڑھائیں گے ‘ سابق وزیر خزانہ

لاہور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت سے معیشت نہیں چل رہی۔اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔پہلے یہ کہہ رہے تھے معاشی بارودی سرنگیں بچھادیں، یہ لوگ بیانات کے ذریعے تو اپنا چورن بیچیں گے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گررہی ہے۔حکومت بجلی اورگیس ٹیرف بڑھائے گی ، پیٹرول پر 855 ارب روپے کی لیوی لگادی ہے جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر مزید پچاس روپے بڑھانا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.