چیئرمین سینیٹ کا سینیٹر دنیش کمار کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر دنیش کمار کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹر دنیش کمار کے گھر گئے اور ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا۔