میر حاصل خان بزنجو کی میت کراچی سے بلوچستان روانہ

0 127

(امروز نیوز)

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی میت کراچی سے بلوچستان کے لیے روانہ کردی گئی۔

گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سرطان میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

سینیٹر میر حاصل بزنجو کی میت کو صبح سویرے نیشنل اسٹیڈیم پر واقعے نجی اسپتال سے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا جہاں غسل دینے کے بعد میر حاصل بزنجو کی میت بلوچستان روانہ کردی گئی۔

نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے

حاصل بزنجو کی میت خضدار میں ان کے آبائی گاؤں نال لے جائی جائے گی اور انہیں خضدار میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

نیشنل پارٹی نے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.