پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی۔

0 134

(امروز نیوز)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ناراض افراد کی شرح 46 فیصد پر برقرار جب کہ مطمئن افراد کی شرح بھی گزشتہ سروے کے مقابلے میں ایک فیصد کمی کے بعد 26 فیصد پر آگئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر ریلوے شیخ رشید عوامی حمایت میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سروے میں کورونا کے خلاف صوبائی حکومتوں کی کارکردگی میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے آگے رہا۔

سروے کے مطابق کے پی میں 61 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جب کہ 31 فیصد غیرمطمئن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.