پاکستانی سفیر کی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0 188

اسلام آباد  امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہاہے کہ پاک امریکہ مضبوط پارٹنرشپ خطے کے امن، سیکیورٹی اور استحکام کیلئے سود مند ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستانی سفیر پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے ضمن میں خدمات پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ مضبوط پاک امریکہ پارٹنرشپ خطے میں امن، سیکیورٹی اور استحکام کے لئے سودمند ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے جنرل پیٹریاس کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ جنرل پٹریاس ماضی میں بطور کمانڈر نیٹو انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنٹس فورس اور افغانستان میں امریکی فورسز کی قیادت کے فرائص سرانجام دے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.