متحدہ عرب امارات میں رقم کی لین دین کو آسان اور تیز تر بنانے پر کام شروع کر دیا گیا

0 100

 متحدہ عرب امارات میں رقم کی لین دین کو آسان اور تیز تر بنانے پر کام شروع کردیا گیا، جس کے تحت مرکزی بینک کے ملک میں فوری ادائیگیوں کو قابل عمل بنانے کے اقدامات میں تیزی آگئی۔ دی نیشنل کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے کہا کہ اس وقت مالیاتی مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نافذ کرنے کے اقدامات پر کام ہو رہا ہے جو ملک میں فوری ادائیگیوں کو قابل بنائے گا، یہ اقدام متحدہ عرب

امارات میں ادائیگی کے منظر نامے کی تبدیلی کا باعث بنے گا، اس ضمن میں بینک کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات میں حکام نے ملک میں صارفین کے تحفظ کے فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں شکایات کے انتظام اور سنادک نامی محتسب یونٹ کے قیام کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے، یہ یونٹ خطے میں صارفین کی شکایت کے حل کا ایک منفرد طریقہ کار ہو گا جو صارفین کی شکایات کے حل کے لیے آسان رسائی اور فوری تبدیلی فراہم کرے گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.