ہم نے لیویز پر بھروسہ کیا اورانہوں نے بھتہ خوری شروع کی ،ہدایت الرحمن

0 117

پنجگور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر پر ملک کے ازلی دشمن انڈیا جانے آنے کا کوئی پابندی نہیں صرف شناخت کارڈ دکھا کر آتے جاتے ہیں لیکن مکران کے لوگ اسلامی برداری دوست ملک جہاں ہماری رشتہ داری ہے ایران بارڈر جانے آنے سے ٹوکن چائیے کیوں یہاں ملکی اداروں کی نیت بلوچ قوم سے تعصبانہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات سائل وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جہاں جو کھڑا ہے اسکے

پیرں کے نیچے زمین میں سونا مختلف معدنیات موجود ہے لیکن یہاں کے لوگوں کے پیرں میں چپل نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں 25 ستمبر کو بارڈر کے مسئلے پر تحصیل پروم میں عوامی جرگہ ہے وہاں اہم فیصلے ہونگے ہم نے اس سے قبل گوادر میں دھرنہ دے کر ٹرالر مافیا کے خاتمے و دیگر مسائل کے ساتھ پنجگور تربت انٹری پوائنٹ بڑھانے کے مطالبے کیے تھے صوبائی حکومت نے تحریر صورت میں اگریمنٹ کئے لیکن وعدہ وفا نہیں ہوئے ایک بار پھر 27 اکتوبر کو احتجاج کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور بارڈر کے مستقل حل کی خاطر جرگے میں

جو فیصلے ہونگے وہی ہوگا ہم نے لیویز پر بھروسہ کیا انہوں نے بھتہ خوری شروع کی انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے بارڈر کا کاروباری لوگ شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ہفتوں ہفتوں گاڑی والے انٹری کیلئے بارڈر پر کھلے آسمان تلے بغیر پانی کھانے کے سہولت رات بھر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بارڈری کے تحفظات بہت ہیں انہیں دور کرنے کیلئے ادارے سنجیدہ نظر نہیں آتے ہیں حق دو تحریک کا مقصد اپنی بنیادی حق کی خاطر لڑنا ہے جو کہ گوادر کے عوام نے بہتر انداز میں مظلوموں کیلئے آواز بلند کی ہے گوادر کیچ پنجگور چاغی کویٹہ سے لیکر پاکستان بھر کے مظلوم عوام پر ہونے والی ظلم کے خلاف باہر نکلے احتجاج کئے اسی طرح بلوچستان کے لوگوں سے اپیل ہے اپنی حق کی خاطر گھر سے نکلو گھر میں بیٹھ کر حق ملنے والا نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.