یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ ہلدی اور کالی مرچ سمیت مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئی

0 80

اسلام آباد ملک میں پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ،ہلدی اور کالی مرچ سمیت مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے

،قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ کی چار سوگرام مرچ پر ایک یا دو دو روپے نہیں یک دم چالیس روپے کا اضافہ کردیا اور دوسو گرام مرچ کی قیمت 320 روپےسے بڑھا کر 360 روپے کر دی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب دھنیا پاؤڈر اور ہلدی سستی نہیں ملے گی۔100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.