ناراض ارکان وزیراعلی کو پریشرائز کرکے ان سے استعفیٰ لینا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے، لیاقت شاہوانی

0 134

ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا،ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ناراض ارکان وزیراعلی کو پریشرائز کرکے ان سے استعفیٰ لینا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے روز اول سے وزیراعلی استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں،

حکومت پر اراکین کو لاپتہ کرنے کا الزام لگایا گیاحزب اختلاف اراکین حکومت پر بلاجواز الزامات لگارہی ہے ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کررہے ہیںآپس میں دوست، بہن، بھائی ہیں واپس آجائےں

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیںپارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے جو درخواست دی گئی ان میں 4 وہ اراکین ہیں جنہیں لاپتہ کہا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے عوام تصدیق کے بعد خبریں شیئر کیا کریںگز شتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کما ل خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ایم پی ایز اپنے ووٹنگ میں بااختیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.