نوشکی ‘35افراد کے پاسپورٹ غائب

0 138

نوشکی :بلوچستان کے ضلع نوشکی میں35افراد کے پاسپورٹ غائب ہونے پرمتاثرین نے آج پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔قبائلی و سیاسی شخصیت سابق ناظم میر جیند خان مینگل کے مطابق نوشکی پاسپورٹ آفس سے 35 کے قریب افراد نے پاسپورٹ کے حصول کے لیئے تمام ضروری عمل مکمل کیئے پاسپورٹ بننے کے باوجود متعلقہ افراد کے حوالے نہیں کیا جارہا ان کو غائب کر دیا گیا ہے جس کے خلاف آج جمعہ کے روز متاثرین پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے انہوں نے بتایا خدشہ ہے کہ ان پاسپورٹ کو غلط استعمال میں نہ لایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.