خاران ،پولیس کی کارروائی ،چوروں کے بڑے گروہ گرفتار،پانچ موٹرسائیکل دو موبائل برآمد

0 143

خاران پولیس کا چوری کے خلاف بڑا اقدام ،چوروں کے بڑے گروہ کو گرفتار کرکے پانچ موٹرسائیکل دو موبائل برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خاران پولیس نے ڈی آئی جی پولیس رخشان نذیر آحمد کرد اور ایس پی محمد آصف حلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران پولیس محمد قاسم بلوچ نے ایڈیشنل ایس ایچ او سدھیر آحمد شاہ سب انسپکٹر گل بدین و دیگر پولیس نوجوانوں کے ہمراہ چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہر میں موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث چار ملزمان نوید ولد ماسٹر منظور/حبیب اللہ ولد رمضان/اظہر الدین ولد محمد علی/خالد ولد عبدالمالک کو گرفتار کر لی ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران محمد قاسم بلوچ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شہر میں کئی موٹرسائیکلز چوری کرنے کا انکشاف کی ہے جن کے انکشاف کی بنیاد پر پولیس نے دو ہنڈہ ون ٹو فاوف اور تین سیون ٹی موٹرسائیکل اور سیاپٹ اور بائی پاس سے چھینی گئی دو موبائل برآمد کر لی ہے اور دوران تفتیش مزید برآمدگی کا امکان ہے پولیس کے مطابق مزکورہ گروہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ان چاروں چوروں نے گن پوئنٹ پر موٹرسائیکلز اور موبائل چھین لی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے خاران کے سماجی حلقوں نے ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران محمد قاسم بلوچ اور انکی پولیس پارٹی کا چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کی ہے اور کارکردگی کو سراہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.