لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور: تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر عدالت عالیہ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں تاجر نعیم میر کی لانگ مارچ روکنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو سات روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی