امریکہ نے ایرانی طالب علم کو ملک بدر کردیا

0 137

(امروز نیوز)
واشنگٹن: امریکی امیگیریشن حکام نے بوسٹن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایرانی طالب علم کو ملک بدر کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ طالب علم محمد شہاب حسین عابدی کی ملک بدری پر امریکی سول لبرٹیز یونین اور دیگر قانونی ماہرین کی شدید مخالفت کے بعد بھی طالب علم کو ملک بدر کردیا

ایرانی شہری کی ملک بدری کو قانونی سطح پر اٹھانے والے بوسٹن کے ایک ماہر قانون کا کہنا ہے کہ طالب علم نے اپنی امیگریشن کے تمام کاغذات پیش کیے جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسے اس تشویش پر انٹری دینے سے انکار کیا گیا ہے کہ وہ امریکا میں اپنے اسٹوڈنٹ ویزہ کے مقاصد کے برخلاف رہے گا۔

اس حوالے سے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ بارڈر حکام کو یہ شبہ ہے کہ طالب علم کے خاندان کے امریکا کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ کاروباری مراسم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.