ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے، مریم اور نگزیب

0 114

اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان مسلم (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ممتاز افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کی علالت پر بیان میں کہاکہ ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی جانب سے تنخواہ روکے جانے کے معاملے کا حکومت فوری نوٹس لیکر کارروائی کرے۔ انہوںنے کہا کہ صدرمملکت ڈاکٹر انور سجاد کے اہلخانہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فوری کارروائی کریں۔ انہوںنے کہاکہ علمی و ادبی شخصیات سے بیگانگی معاشروں کو تباہ کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کی علم و ادب اور فن ثقافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان کے علاج معالجے اور مالی مشکلات کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اہل قلم ،علم و ادب اور فنون لطیفہ سے متعلق افراد کی دیکھ بھال، علاج معالجے اور مالی مشکلات کے حل کے لئے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈاؤمنٹ فنڈ قائم کیا تھا۔اس فنڈ کی موجودگی کے باوجود ڈاکٹر انور سجاد کے علاج کیلئے حکومتی سطح پر اقدام نہ ہونا ناقابل فہم اور افسوسناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.