بی این پی عوامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

0 130

کوہلو(امروز نیوز) بی این پی عوامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ٹریفک چوک سے بر آمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایم پی اے‘احسان شاہ جھنڈا چور‘صوبائی وزیر اسدجان قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعرے درج تھے شرکا سے ضلعی آرگنائزروڈیرہ اشرف مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی منشور کو غلط استعمال کرنا بہت بڑا جرم ہے اگر احسان شاہ ‘اپنے حرکتوںسے باز نہیں آیا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے انہیں ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے ان کا مزید کہنا تھاکہ احسان شاہ ایم پی اے نے ایک نام نہاد کونسلر سیشن بلا کر چند مخصوص لوگوں کو اکٹھا کرکے یہ فیصلہ کیا کہ پارٹی کا نام تبدیل کرکے پی این پی عوامی‘رکھا جائے گاجس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر ایم پی اے احسان شاہ پارٹی بنانا چاہتا ہے تو وہ اپنا پارٹی بنا کر منشور پیش کرے وہ بی این پی عوامی کی جھنڈا کو استعمال نہ کرے ان کا کہنا تھا کہ بی این پی عوامی پہلے سے ایک رجسٹرشدہ پارٹی ہے ان کا اپنا آئین ہے بی این پی عوامی ایک مضبوط اور منظم پارٹی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.