جامعہ بلوچستان کا گزشتہ روز کی جانے والی جونیئر ٹیچرز کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کی سختی سے تروید

0 126

کوئٹہ:(امروز نیوز) جامعہ بلوچستان نے گزشتہ روز کی جانے والی جونیئر ٹیچرز کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کی سختی سے تروید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ جامعہ میں تعیناتی کسی بھی قسم کے اندرونی اور بیرونی دبائو کے بغیر مکمل طور پر میرٹ پر کی جائے گی۔ جو ایکٹ کے مطابق سلیکشن بورڈ کرتا ہے۔ سینڈیکیٹ کے سامنے جامعہ کے وائس چانسلر بھی جوابدہ ہے۔ کوئی بھی من پسند فیصلے نہیں کروا سکتا۔ کالونی میں الاٹمنٹ کے فیصلے کیمپس کمیٹی کرتی ہے جس کے یہ خود ممبرز ہیں۔کالونی میں غیر متعلقہ افراد کی الاٹمنٹ ممکن نہیں اور بد قسمتی سے مذکورہ ٹیچرزساتی سینئر ٹیچرز کو زدوکوب میں ملوث ہیں۔ جس پر انکوائری کمیٹی کام کررہی ہے۔جس کا فیصلہ رولز کے مطابق ڈسپلینری کمیٹی کرے گی۔انتظامی کاروائی کا نعرہ لگا کر کسی کو بچایا نہیں جاسکتا، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ اساتذہ کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ بہت سارے اساتذہ اندروان اور بیرون ملک سٹڈی لیو پر ہیں۔ جس کو باقاعدہ طور پر این اوسی جاری کیا گیا ہے۔ میڈیکل بلز میڈیکل کمیٹی کی سفارشات پر ادا کئے جاتے ہیں۔ کوئی بل کمیٹی میں پیش کئے ایپروو نہیں کیا جائے گا۔ جامعہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پہلے جس یونیورسٹی میں لوگ نہیں آنا چاہتے تھے۔ آج بیرون ممالک سے مختلف ادارے جامعہ بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں۔ جامعہ کی ترقی کچھ حلقوں کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ جامعہ کو ماضی جیسے حالات میں لے جانا چاہتے ہیں۔ کسی کو بھی جامعہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ کچھ لوگ ایسوسی ایشن کی آڑ میں زاتی مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے عناصر کے ساتھ قانونی طریقے سے نمٹا جائیگا۔ اور کسی کو بھی من پسند فیصلے مسلط کرنے نہیں دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.