ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ثناء بلوچ
خاران(امروز ویب ڈیسک)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کی پچھلے دس سال سے پروموشن روکنے سے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا تھے اس حوالے سے پی ایچ ای کی ایک وفد نے حفیظ اللہ کی سربراہی میں رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا
اس موقع رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ نے انھیں اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے یقین دہانی کیا تھا واضع رہے کہ گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے اپنے حالیہ دورہ کے موقع پر پی ایچ ای کے ملازمین کی پرموشن آڈر لاکر محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین کے حوالہ کردیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملازمین ہمارے اثاثہ ہیں ان کی جائز مطالبات کے لیے ہر فارم پر آواز اٹھائیں گے
گزشتہ دس سالوں سے پی ایچ ای کے سینئر ملازمین کی پروموشن روکنے کی وجہ سے کئی آسامیاں بند تھے اب ان کی پروموشن کی وجہ سے تیس سے چالیس آسامیاں مزید خالی ہوئے اور گریجویٹ بے روزگاروں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوئے۔تاہم محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین نے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے
انہوں نے کہا گزشتہ ادوار میں نمائندوں کی محکمہ پی ایچ ای پر خصوصی توجہ ضرور رہاہے لیکن وہاں کام کرنے والے ملازمین پر کسی بھی زمہ دار نے اتنی توجہ نہیں دیا اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کے لیے کان دھرانے کی کھبی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ ثنا بلوچ واحد نمائندہ ہے جہنوں ہمارے پروموشن آڈر ہمارے دہلیز تک پہنچاکر محکمہ ملازمین کے دل جیت لیے ۔اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر حاجی جمعہ کبدانی حاجی خدا نظر ملنگزئی سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر شوکت بلوچ مسلم لیگ( ن) رخشان ڈویژن کے صدر سرور بلوچ ملک عبدالقدوس میروانی حاجی نصرت اللہ مینگل و دیگر بھی موجود تھے۔