بارکھان میں عبدالرحمن کھیتران کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، مشتبہ شخص گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
بارکھان بلوچستان پولیس نے خفیہ اطلاع پر بارکھان حاجی کوٹ میں عبدالرحمن کھیتران کی آبائی رہاش گاہ پر مغویان کی بازیابی کے لیے کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی آئی جی لورالائی سلیم لہڑی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر عبدالرحمن کھیتران کی بارکھان میں رہائش گاہ پر کارروائی کی جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔